
موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف موٹر سائیکل ساز کمپنی سوزوکی نے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر 20 ہزار تک کا اضافہ کردیا ہے۔
اضافے کے بعد سوزوکی جی آر 150 پانچ لاکھ 1 ہزار سے بڑھ کر پانچ لاکھ 21 ہزار کی ہوگئی، سوزوکی جی ایس 150 ساڑھے 3 لاکھ سے بڑھ کر تین لاکھ چونسٹھ ہزار کی ہوگئی۔
جی ڈی 110 ایس 3 لاکھ 22 ہزار سے بڑھ کر تین لاکھ 35 ہزار تک پہنچ گئی، جبکہ جی ایس ایکس 125 چار لاکھ انہتر ہزار سے بڑھ کر 4 لاکھ اٹھاسی ہزار کی ہوگئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News