موٹرسائیکل اپنے نام ٹرانسفر کروانے والوں کے لئے بری خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکلیں ٹرانسفر کرانے کی فیسیں بڑھ گئیں جبکہ محکمہ ایکسائز نے سسٹم میں نئی فیسوں کا اطلاق کر دیا۔
موٹر سائیکل کی ٹرانسفر فیس میں دو سو فیصد سے زائد اضافہ جبکہ 1500 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں ایک فیصد کمی کر دی گئی، گاڑیوں کی رجسٹریشن پر فائلر اور نان فائلر کی شرح بھی بڑھا دی۔
موٹر سائیکل کی ٹرانسفر فیس ڈیڑھ سو روپے سے بڑھا کر 5 سو روپے کر دی گئی، رکشہ کی ٹرانسفر فیس 12 سو سے بڑھا کر 2500، ایک ہزار سی سی سے 1800 سی سی تک گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 2 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار اور 1800 سی سی سے زائد گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 3 ہزار کے بجائے 10 ہزار لی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News