
سرمایہ کاروں کے وارے نیارے؛ بڑی خوشخبری آگئی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔
حصص مارکیٹ میں صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں 225 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کا تسلسل دوپہر دو بجے تک دیکھنے کو ملا۔
دوپہر دو بجے کے قریب انڈیکس میں ایک مرتبہ پھر 100 انڈیکس 700 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا تاہم تیزی کا تسلسل برقرار نہ رہ سکا۔
رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 394.47 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 47076.99 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
حصص مارکیٹ میں 2 سال سے زائد عرصے کے بعد 47 ہزار کی حد بحال ہوئی۔
کاروبار کے دوران 0.85 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 25 کروڑ 43 لاکھ 22 ہزار 335 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 70 ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News