گاڑی اپنے نام ٹرانسفر کروانے والوں کے لئے بری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے گاڑی اپنے نام ٹرانسفر کروانےکی فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔
کمرشل گاڑیوں کی فیس 4 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار کر دی گئی، 2 ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے والے بھی بھاری فیس دیں گے۔
فائلر اور نان فائلر کے لئے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح اب گاڑی کی ویلیو پر ہو گی، 2 ہزار سے 25 سو سی سی گاڑیوں کی قیمت کا 6 فیصد فائلر جبکہ نان فائلر 18 فیصد ادا کرے گا۔
2500 سے 3 ہزار سی سی گاڑی کا ود ہولڈنگ ٹیکس فائلر کے لئے 8 فیصد اور نان فائلر کے لئے 24 فیصد ہو گا۔
3 ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کا ٹیکس فائلر 10 فیصد جبکہ نان فائلر 30 فیصد ادا کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
