ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو کاروبار بند کردینگے، چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ آج مصدق ملک آرہے ہیں، ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو کاروبار بند کرینگے۔
چیئرمین پی ڈی اے عبدالسمیع خان نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیوی میں ایڈجسٹ کرنا حکومت کا کام ہے، ہمیں بھی عوام کی فکر ہے، ضروری نہیں پیٹرول کی قیمت بڑھا دیں یا کم کریں، اسے ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت جو بھی آئے گی اسکا اختیار نہیں، ہمارے ساتھ جو معاہدے کیے تھے حکومت کو یاد کروانا چاہ رہے ہیں۔
عبدالسمیع خان نے مزید کہا کہ ہمارا گزارا نہیں ہوگا تو پمپ نہیں چلاسکتے، اس میں عوام کا نقصان ہے، چاہتے ہیں ہمیں مناسب مارجن ملے۔
پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی دھمکی
پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی دھمکی کام کر گئی ہے، وفاقی مشیر پیٹرولیم مصدق ملک آج صبح کراچی پہنچ رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مصدق ملک اور پیٹرولیم ڈیلرز کے ساتھ ملاقات ممکنہ طور پر پی ایس او ہیڈ آفس میں ہوگی۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز نے 22 جولائی صبح 6 بجے سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہوا ہے، اس اعلان کے بعد بھی مصدق ملک نے چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کو فون کر کے ہڑتال واپس لینے کی اپیل کی تھی۔
چیئرمین عبدالسمیع خان نے مصدق ملک سے کراچی آنے اور مطالبات کے حوالے سے اعلانات کی یقین دہانی مانگی تھی۔
واضح رہے کہ زخمیوں کا تعلق حیدرآباد سے بتایا جارہا ہے جس میں پانچ کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
