اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

Now Reading:

اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

اپنا گھر بنانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سریا کی قیمتیں فی ٹن 130 امریکی ڈالر تک گر گئی ہیں۔

بین الاقوامی مارکیٹ کے زیرِ اثر مقامی اسٹیل اور لوہے کی مارکیٹ میں لوہے کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سریا کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سریے اور لوہے کی قیمتوں میں 15 ہزار روپے فی ٹن کمی ہو گئی۔

اس حوالے سے تاجروں کا کہنا ہے کہ جی پی اور سی آر سی کی قیمتوں میں تقریبا 30 ہزار روپے فی ٹن کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے مہنگا لوہا خریدنے والے تاجر لوہے کی قیمتوں میں اچانک کمی کی وجہ سے پریشان ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام

اگلی خبر