
وزارت خزانہ کا گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کا فیصلہ
وزارت خزانہ نے ڈیوڈینڈ پلگ ان بیک اسکیم کے ذریعے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ او جی ڈی سی، پی پی ایل، جی ایچ پی ایل کے ڈیوڈینڈ گردشی قرضہ میں ایڈجسٹ کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی ایل کے ذمے ڈیوڈینڈ کی مد میں 260 ارب روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہیں جبکہ پی پی ایل اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذمے بھی 210 ارب روپے رقم واجب الادا ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سوئی نادرن اور سوئی سدرن نے او جی ڈی سی، پی پی ایل کے 325 ارب اور جی ایچ پی ایل کے 125 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں۔
اس کے علاوہ سوئی نادرن اور سوئی سدرن کو حکومت پاکستان نے 410 روپے سے زائد ادا کرنے ہیں۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید کہا کہ پلگ ان بیک اسکیم کے ذریعے رقم گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے استعمال کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News