گرمی بڑھتے ہی ملک میں بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا۔ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی۔
نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں اس وقت بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 705 میگاواٹ ہے اور مجموعی طور پر 20 ہزار 795 میگاواٹ پیداوار کی جارہی ہے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ ملک میں بجلی کی طلب 27 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ پن بجلی ذرائع سے 7 ہزار 349 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس سے 639 میگاواٹ جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 9048 میگاواٹ ہے۔
اس کے علاوہ ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 534 میگاواٹ اور سولر بجلی گھروں کی پیداوار 123 ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بگاس سے 115 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار 988 میگاواٹ ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں 14 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور بعض علاقوں میں فنی خرابیوں کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے جبکہ ہائی لاسز اور بجلی چوری کے علاقوں میں سب سے زیادہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
