
حیدرآباد میں ڈیری فارمرز مالکان نے دودھ کی قیمت میں 20 روپے اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی وارننگ اور سخت ہدایت کے باوجود احکامات ہوا میں اڑادیے گئے ہیں، کمشنر حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر نے دودھ کی اضافی قیمت پر خاموش توڑ دی ہے۔
ڈیری فارمر ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت فی لیٹر 200 سے بڑھا کر 220 مقرر کردی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ آئے روز دودھ کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کیا جارہا ہے، ہر چیز اتنی مہنگی کردی ہے کہ قوت خرید ختم ہوچکی ہے۔
ڈیری مالک کا کہنا ہے کہ باڑہ مالکان نے دودھ کے ریٹ بڑھائے ہیں، انہوں نے محمکہ لائیو اسٹاک کے ذریعے دودھ کی فی لیٹر قیت 204 روپے تک کی ہے، ہمیں دودھ باڑہ مالکان 204 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔
واضح رہے کہ باڑہ مالکان اور ڈیری مالکان نے پریس کانفرنس کے ذریعے دودھ کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم ضلع انتظامیہ نے 200 فی لیٹر دودھ کی قیمت فکس کردی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News