Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے ملاقات کے باوجود تاجر تنظیموں کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

Now Reading:

وزیراعظم سے ملاقات کے باوجود تاجر تنظیموں کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
تاجر تنظیموں

وزیراعظم سے ملاقات کے باوجود تاجر تنظیموں کا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

کراچی: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کے باوجود تاجر تنظیموں نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کے باہر تاجر رہنماؤں نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ آج کرچی کی تمام تاجر تنظیمیں احتجاج اعلان کردہ شیڈول کے مطابق کریں گی۔

تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے کہا کہ وزیراعظم سے صرف ان تاجروں کی ملاقات کرائی گئی جو گورنر سندھ کے منظور نظر تھے، جو لوگ بولنے والے تھے ان کو بولنے نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعظم کو آگاہ کر دیا ہے تاجر بجلی کے بل ادا نہیں کریں گے، آج ہم اپنا احتجاج کریں گے اور ہماری بات نہ مانی گئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

دوسری جانب رضوان عرفان نے بتایا کہ وزیر اعظم سے ملاقات کا وقت پہلے دس بجے تھا، پھر گیارہ اس کے بعد بارہ بجے ملاقات ہوئی، وزیر اعظم نے تاجروں کو کہا ہے کہ وہ تحریری تجاویز دیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ تحریری تجاویز میں کتنا وقت لگے، تاجروں کو فوری ریلیف چاہیے، فوری ریلیف نہ ملنے کے سبب تاجر اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر تاجر رہنما روف ابراہیم نے کہا کہ جب تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ عتیق میر نے کہا کہ وزیر اعظم نے وعدہ کیا ہے کہ کمیٹی بنا کر بجلی کے بلوں پر کچھ بوجھ کم کریں گے، یہ صرف وعدے کی حد تک ہے، جب تک عمل نہیں ہوتا احتجاج جاری رہے گا۔

تاجر رہنما جمیل پراچہ نے شکوہ کیا کہ وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے تمام تاجروں سے بات بھی نہیں کی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بجٹ 2024؛ یوٹیلیٹی اسٹورز کے حوالے سے بڑی خبر
سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی
گاڑیوں کی قیمتوں میں اچانک زبردست کمی، وجہ کیا ہے؟
سوزوکی ویگن آر کی نئی قیمت سامنے آگئی
گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بری خبر آگئی
بھاری بلوں سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر