Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا پہلا قمری مشن کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل

Now Reading:

پاکستان کا پہلا قمری مشن کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل
پاکستان کا پہلا قمری مشن کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل

پاکستان کا پہلا قمری مشن کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل

پاکستان کا پہلا قمری مشن ’آئی کیوب قمر‘ کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچ گیا۔

چانگ ای 6 مشن نے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کو کامیابی سے چاند کے مدار میں پہنچادیا ہے جب کہ پاکستانی خلائی سائنسدان ڈاکٹر خرم خورشید اور ڈاکٹر قمر الاسلام چین میں موجود ہیں۔

آئی کیوب قمر کی ڈپلائمنٹ کے بعد ایس او پیز کے مطابق تمام ذیلی سسٹمز کا جائزہ لیا جائے گا، سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کے آپریشنل ہونے سے پہلے تمام ذیلی نظاموں کی تصدیق میں تقریباً ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

آئی کیوب قمر سے چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہو نے کا امکان ہے جب کہ چانگ ای 6 مشن چاند کی کشش ثقل کے زیر اثر قمری مدار میں داخل ہو چکا ہے۔

اگلے مرحلے میں چانگ ای 6 کے لینڈر اور اسینڈر کو چاند کے جنوبی قطب کی عقبی جانب لینڈ کروایا جائے گا، چانگ ای 6 مشن سے مین لینڈر یکم جون کو علیحدہ ہوگا۔

Advertisement

چانگ ای 6 مشن 2 جون کو قمری سطح سے مٹی اور چٹانوں کے سیمپلز جمع کرے گا جب کہ 4 جون کو واپسی کا سفر شروع کرے گا اور 6 جون کو چانگ ای 6 مشن ڈاکنگ کرے گا۔

پروگرام کے مطابق چانگ ای 6 مشن 53 روزہ مشن مکمل کرنے کے بعد 25 جون کو زمین پر واپس لینڈ کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ملتان، این اے 148میں ضمنی الیکشن، پولنگ کا عمل ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
پیپلز بس سروس کی بسوں کے ٹائر خراب ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر