Advertisement
Advertisement
Advertisement

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں کروڑوں روپے کی خرد برد

Now Reading:

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں کروڑوں روپے کی خرد برد
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں کروڑوں روپے کی خرد برد

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی میں افسران نے کروڑوں روپے ہڑپ کرلئے، حیسکو کی تحقیقاتی کمیٹی کو سانگھڑ اور عمرکوٹ میں ریکارڈ دینے سے انکار افسران کو مہنگا پڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کے نمائندے کی وفاقی سیکریٹری پاور کو کرپشن نشاندہی پر تحقیقات جاری ہے، جبکہ 7 افسران معطل بھی کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سانگھڑ اور عمرکوٹ میں حیسکو افسران و عملے نے پیٹرول کی مد میں کروڑوں روپے کی بوگس بل وصول کیے، گھوسٹ ملازمین کی مد میں کئی سال تک تنخواہیں بھی وصول کی گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عمرکوٹ اور سانگھڑ کے تین ایکسین دو ریونیو افسر معطل کردیے جبکہ کرپشن میں ملوث دو کمرشل اسٹنٹ بھی معطل کردیے گئے۔

علاوہ ازیں حیسکو ہیڈ آفس ٹرانسپورٹ اور اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کئی سال سوتا رہا، ہیومن رائٹس کے نمائندے نے وفاقی سیکریٹری پاور کو کرپشن کی تحریری شکایت ارسال کی، شکایت پر قائم کمیٹی کے سانگھڑ اور عمرکوٹ پہنچنے پر افسران و عملہ غائب ہوگیا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق افسران و عملے کو تحقیقات کے لئے طلب کیا تو ریکارڈ دینے سے انکار کردیا گیا، تحقیقاتی کمیٹی نے ہیڈ آفس میں موجود ریکارڈ سے انکوائری مکمل کرکے کرپشن کا پتہ لگایا۔

ترجمان حیسکو نے مزید بتایا کہ افسران و عملے کی کرپشن پر مزید تحقیقات کے لئے معطل کردیا گیا ہے، معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر