سندھ میں 48 گھنٹوں کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان
سی این جی اسٹیشنز پر گیس چوری کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران سی این جی اسٹیشنز پر 72 کروڑ روپے سے زائد کی گیس چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ اس دوران ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز پر 421 ایم ایم سی ایف گیس بھی چوری کی گئی۔
تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ پانچ سال کے دوران ملک بھر میں سی این جی اسٹیشنز پر گیس چوری کے 69 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جبکہ سب سے زیادہ 29 کیسز گجرات میں رجسٹرڈ کیے گئے۔
اس کے علاوہ لاہور میں 11، راولپنڈی میں 9، پشاور میں 8، اسلام آباد میں 4، بہاولپور میں 3، مردان میں 3، ملتان 1 اور گوجرانوالہ میں 1 کیس رجسٹر ہوا۔
تحریری جواب میں ایل این جی سیکٹر کا گردشی قرضہ 597 ارب 95 کروڑ سے تجاوز کرنے کا بھی انکشاف کیا گیا۔
تحریری جواب میں مزید بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کا 24 جولائی 2023 تک گردشی قرضہ 597 ارب 95 کروڑ 90 لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ ایل این جی کی مد میں سوئی سدرن کا کوئی گردشی قرضہ نہیں ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
