پیٹرول کی قیمت میں پھر بھاری اضافے سے متعلق اہم خبر
یکم جنوری 2023 سے 16 اگست 2023 تک پیٹرول کی قیمت میں 75 روہے 65 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
بول نیوز کے مطابق اپریل 2023 میں پیٹرول کی قیمت 282 روپے تک گئی اور جولائی 2023 میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 253 روپے تک آگئی۔
بول نیوز نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا کہ یکم جنوری سے 16 اگست تک ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 65 روہے 60 پیسے کا اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری کو ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 227 روہے 80 پیسے تھی، جبکہ 16 جون کو ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 262 روپے تک آگئی تھی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت پیٹرول پر لیوی کی مد میں 55 روپے فی لیٹر وصول کررہی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی وصول کررہی ہے۔
واضح رہے کہ نگران حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پیٹرولیم بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا۔
حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 17 روپے 50 پیسے کا اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 290 روپے45 پیسے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 293 روپے 40 پیسے ہوگئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
