Advertisement
Advertisement
Advertisement

گاڑیوں کے خریداروں کیلئے بُری خبر

Now Reading:

گاڑیوں کے خریداروں کیلئے بُری خبر

گاڑیوں کے خریداروں کیلئے بُری خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10.26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق جون 2022 سے جون 2023 تک ملک میں صنعتی سرگرمیاں مسلسل ماند رہیں جبکہ جولائی 2022 میں دو فیصد منفی گروتھ شروع ہوئی جو جون 2023 تک منفی 10 فیصد سے بھی تجاوز کرگئی۔

دستاویز کے مطابق چینی، سیمنٹ، کھاد اور آٹو موبائل سمیت 20 سے زائد بڑی صنعتوں کی کارکردگی میں نمایاں کمی آئی جبکہ ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار 19 فیصد کم ہوگئی۔

اس شعبے کی برآمدات بھی سالانہ 19 ارب 32 کروڑ ڈالر سے گِر کر ساڑھے 16 ارب ڈالر رہ گئیں جبکہ گاڑیوں کی پیداوار 50 فیصد، سیمنٹ 14 فیصد، چینی کی پیداوار 15 فیصد جبکہ گارمنٹس کی سالانہ پیداوار میں 27 فیصد تک کمی آئی۔

Advertisement

سالانہ بنیاد پر لوہے اور اسٹیل کی پروڈکشن میں 5.12 فیصد کمی آئی جبکہ کھاد کی پیداوار منفی 9 فیصد رہی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 13 فیصد، سوتی کپڑے کی پیداوار 12 فیصد جبکہ سوتی دھاگے کی پیداوار میں 22 فیصد سے زائد کمی آئی جبکہ مشینری کی پروڈکشن 45 فیصد اور الیکٹریکل سامان کی 15 فیصد کم ہوئی۔

واضح رہے کہ صنعتی پیداوار میں کمی کی بڑی وجہ ایکسچیج ریٹ میں ردوبدل، خام مال کی عدم دستیابی، بجلی و گیس کا ٹیرف بڑھنے سے کاروباری لاگت میں اضافہ اور سیاسی غیر یقینی کو قرار دیا جارہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر برقرار
پاکستان کے تیل و گیس کے ذخائر: سرمایہ کاری، ترقی اور خودمختاری کی ضمانت
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر