ملک میں مہنگائی کی شرح پھر سے بڑھنے لگی
ملک بھر میں مہنگائی بے لگام ہوچکی ہے اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں جس کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.69 فیصد کا مزید اضافہ ہوا جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 30.82 فیصد تک جا پہنچی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ریکارڈ 29 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے پسی ہوئی مرچ کا 200 گرام پیکٹ 13 روپے مہنگا ہوا اور پیکجڈ دودھ 390 گرام 28 روپے مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ دال ماش 15 روپے، دال مونگ 3 روپے اور دال مسور 2 روپے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا۔
اس کے علاوہ چینی فی کلو 3 روپے، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ انڈے فی درجن 5 روپے مہنگے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے پیاز، آلو، ٹماٹر اور کیلے بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل رہے جبکہ کھلا دودھ، گڑ، چھوٹا اور بڑذ گوشت بھی مہنگا ہوا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے ویجٹیبل گھی کی قیمت میں 9 روپے کی کمی ہوئی جبکہ برینڈڈ گھی اور سرسوں کا تیل بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل رہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
