کراچی کے تاجروں کا مہنگائی کیخلاف “روزگار بچاؤ تحریک” کا اعلان
بجلی و پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اور ناقابلِ برداشت مہنگائی کے خلاف کراچی کے تاجروں نے “روزگار بچاؤ تحریک” کا آغاز کردیا ہے۔
اس حوالے سے آل کراچی تاجر اتحاد کے سربراہ عتیق میر نے کہا کہ شہر بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیے جائیں گے، احتجاجی دھرنوں کا آغاز جمعہ 18 اگست 2023 موتن داس مارکیٹ میمن مسجد کے قریب دوپہر دو بجے ہوگا۔
سربراہ آل کراچی تاجر اتحاد نے کہا کہ تاجر مختلف مارکیٹوں سے ریلوں کی شکل میں روانہ ہونگے اور دھرنے میں شرکت کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کا فیصلہ تاجروں کی تین سو سے زائد تنظیموں کی حمایت کے بعد ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں یہ تجویز بھی زیرِغور لائی گئی کہ اگلے مرحلے میں بجلی کے بلوں کی ادائیگی روک دی جائے۔
عتیق میر نے کہا کہ تاجر اتحاد میں شامل تمام مارکٹیں بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف شہر کی دیگر تنظیموں کے ہمراہ احتجاج میں شامل ہونگی۔ بجلی کے ناقابلِ برداشت بل غریب اور متوسط طبقے کیلئے موت کا پروانہ بن گئے ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ ماضی میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں کہ بجلی کے بھاری بل دیکھ کر صارفین کو ہارٹ اٹیک ہوا ہو یا کسی نے خوش کشی کرلی ہو، 90فیصد سے زائد صارفین کیلئے بجلی کے بلوں کی ادائیگی مشکل ہوگئی ہے۔
عتیق میر نے مزید کہا کہ بیشتر کم وسائل کے حامل افراد کی کل آمدنی کا نصف حصہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں خرچ ہورہا ہے، مہنگی ترین بجلی و پیٹرول کے نتیجے میں کاروبار پر تباہ کُن اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
