
حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، قیمت میں 19 روپے 95 پیسے کا بڑا اضافہ
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں 19 روپے 95 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا
پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
براہ راست دیکھیں:https://t.co/12bMLUGgQy#BOLNews #PetrolDieselPrice pic.twitter.com/G0qLNKjjy1Advertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) August 1, 2023
اسحاق ڈار نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اضافے کا اطلاق فوری ہوگا، تاہم ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کم سے کم اضافہ کیا جارہا ہے۔
نوٹیفکیشن جاری
بجلی، گیس، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے جس کا وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ وجہ قرار دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 19 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News