Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیس پائپ لائن میں تاخیر؛ تفصیلات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

Now Reading:

گیس پائپ لائن میں تاخیر؛ تفصیلات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
گیس پائپ لائن

گیس پائپ لائن میں تاخیر؛ تفصیلات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

پاکستان کی جانب سے ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل میں تاخیر کے معاملے پر وزارت پیٹرولیم نے تحریر جواب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا ہے۔

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے گئے تحریر جواب میں کہا گیا کہ ایران پر بین الاقوامی پابندیوں کے باعث منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔

تحریر جواب میں بتایا گیا کہ پاک ایران منصوبہ تب شروع ہوگا جب ایران پر پابندیاں ختم ہوں گی، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جاسکتی۔

وزارت پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان نے ایران کو فورس میجور اینڈ ایکسکیوزنگ ایونٹ نوٹس بھیجا ہے، نوٹس کے تحت پاکستان کی ذمہ داریاں معطل ہوجاتی ہیں، ایران فورس میجور اینڈ ایکسکیوزنگ ایونٹ نوٹس کی حیثیت کو تسلیم نہیں کرتا۔

تحریر جواب کے مطابق ایران پاکستان گیس پائپ لائن کا معاملہ ثالثی کے ذریعے حل ہوگا، جرمانے کی اصل رقم ثالثی کے فیصلے سے مشروط ہے۔

Advertisement

وزارت پیٹرولیم نے اپنے تحریر جواب میں کہا کہ پیٹرولیم ڈویژن اس بات سے علم ہے کہ ایران پر عائد پابندیوں کے باوجود تجارت ہورہی ہے، حکومت پاکستان ایران پر امریکا کی جانب سے عائد پابندیوں کی وجہ سے کام کے آغاز سے ناکام رہی ہے۔

تحریر جواب میں مزید کہا گیا کہ منصوبے کے لئے استثنی کے لئے حکومت پاکستان امریکی حکام کے ساتھ سفارتی ذرائع سے رابطے میں ہے، گیس پائپ لائن جلد از جلد تعمیر کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر