
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو کتنا قرضہ ملا؟ رپورٹ جاری
اسلام آباد: اقتصادی امور ڈویژن نے رواں مالی سال کے دوران حکومت پاکستان کو ملنے والے قرض کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
اقتصادی امور ڈویژن نے قرضوں سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں پاکستان کو کل 2 ارب 89 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض ملا۔
اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو جولائی 2023 میں 19 کروڑ 36 لاکھ ڈالر سے زائد کثیر الجہتی قرض حاصل ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو ماہ جولائی میں 11 کروڑ 38 لاکھ ڈالر سے زائد کے دو طرفہ قرضے موصول ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے تیل کی سہولت کی مد میں 10 کروڑ ڈالر ملے جبکہ سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا ٹائم ڈیپازٹ بھی شامل ہیں۔
اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان نے بیرونی قرضوں کا تخمینہ 17 ارب 61 کروڑ ڈالر سے زائد لگایا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News