کراچی میں بیشتر پمپوں پر پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت بند
کراچی شہر میں پیٹرول پمپس ڈرائی ہوگئے، اکثر پمپوں پر پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت بند ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل، گلشن اقبال، نارتھ۔ ناظم آباد، گلبرگ فیڈرل بی ایریا، صدر سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں پیٹرول نایاب ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی نہیں ملی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معمول میں آنے میں وقت درکار ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے، اتحادی سرکار میں عوام پر مسلسل پیٹرول بم کے وار جاری ہیں، 16 مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا گیا اور صرف 8 بار کمی کی گئی۔
بجلی، گیس، ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے جس کا وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 19 روپے 95 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہوگئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
