
2 ماہ میں پاکستانی کتنے ارب روپے کی چائے پی گئے؟
چائے پاکستانیوں کا پسندہ گرم مشروب ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف 2 ماہ کے دوران پاکستانی چائے پر 31 ارب 64 کروڑ روپے خرچ کرچکے ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پاکستانی 31 ارب روپے سے زائد کی چائے پی گئے۔
بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی اور اگست میں 31 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 20 ارب روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی۔
اس کے علاوہ رواں مالی سال 11 ارب روپے سے زائد کی اضافی چائے درآمد کی گئی جبکہ اگست 2023 میں 15 ارب 91 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال اگست میں 10 ارب 29 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News