
نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان منصفانہ کمپی ٹیشن کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے چیئرمین مسابقتی کمیشن ڈاکٹر کبیر احمد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں چیئرمین مسابقتی کمیشن نے وزیر خزانہ کو سی سی پی کی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر سی سی پی کے اسٹریٹجک ویژن کا جائزہ بھی نگران وزیر خزانہ کو پیش کیا گیا۔
وزیر خزانہ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سی سی پی کی مرکزی توجہ کارٹلز کی ساز باز پر مبنی سرگرمیوں کی روک تھام ہے، چیئرمین سی سی پی ڈاکٹر کبیر احمد نے عدالتوں میں زیرالتوا کیسز کے متعلق بھی آگاہ کیا۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے سی سی پی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان منصفانہ کمپی ٹیشن کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News