آئل ٹینکرز ایسویسی ایشن کی ہڑتال کے بعد ملک بھر میں پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن عابد اللہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں تیل کی کسی قسم کی سپلائی نہیں کی جائے گی، ٹینکرز جہاں ہیں وہیں روک دیے ہیں۔
آئل کمپنیز ایڈوائزی کونسل نے پیٹرولیم ڈویژن کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے احتجاجاً دفاتر کے باہر اور پارکنگ ایریا میں بینرز لگا دئیے ہیں اور شہر کے مختلف پارکنگ ایریا میں آئل ٹینکرز کو کھڑا کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کرایوں میں اضافہ نہ کرنے پر ملک گیر تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دے گئی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
