گورنر اسٹیٹ بینک نے اہم اعلان کردیا
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ غیرقانونی کاروبار کرنے والی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل بینکنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے شہریوں کے لیے سہولت پیدا ہوگی، صارفین کو سہولیات پہنچانے کے لیے بینک اپنی پالیسیوں کو مزید بہتر کریں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل بینکنگ وقت کی اہم ضرورت ہے، پانچ بینکوں نے ڈیجیٹل ریٹیلنگ میں بہت ترقی کی،ڈیجیٹل کرنسی پر بھی کام جاری ہے، فوری طور پر اجراء کا ارادہ نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کرنسی پرکام جاری ہے،مختلف ملکوں کےماڈل دیکھ رہے ہیں،کئی ملکوں میں ڈیجیٹل کرنسیوں کے خدشات کو منیج کیاجا رہا ہے، فوری طور پر ڈیجیٹل کرنسی کے اجراء کا ارادہ نہیں، ڈیجیٹل کرنسی سے متعلق خدشات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق پانچ ڈیجیٹل بینکوں کو اصولی اجازت دی گئی ہے، ڈیجیٹل بینک اب اپنے سسٹمز اور انفرا اسٹرکچر تیار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ غیرقانونی کاروبار کرنے والی ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے، آئندہ صرف ایک طرح کی ایکسچینج کمپنی کاروبار کرسکیں گی، نئی اور بڑی ایکسچینج کمپنیاں شفاف انداز میں کام کریں گی اور کسٹمرز کو بہتر خدمات میسر ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بی کیٹیگری کمپنیوں کو اے کیٹیگری میں اپ گریڈ کرنے کا 30 روز کا وقت دیا ہے، بی کیٹیگری کسی اے کیٹیگری میں ضم بھی ہوسکتی ہیں، اس کے علاوہ چھوٹی ایکسچینج کمپنیوں کو کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی۔
جمیل احمد کے مطابق اسٹیٹ بینک اپنے قواعد کے مطابق ایکسچینج کمپنیوں کو ریگولیٹ کر رہا ہے، بہت ساری ایکسچینج کمپنیوں کے لائسنس معطل کیے ہیں، بہت سی کمپنیاں بغیر لائسنس آپریٹ کر رہی تھیں ان کے خلاف اسٹیٹ بینک ایکشن نہیں لے سکتا۔
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
