بڑی گرفتاری ہوگئی
مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے بری خبر آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے پیٹرولیم ڈویژن کی تجویز کردہ سمری پر غور کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 23 اکتوبر کو ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی سے بڑھانے کی تجویز ہے، گیس قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ آئی ایم ایف نے کیا ہوا ہے، توانائی ڈویژن نے سمری آئی ایم ایف کے ساتھ شئیر کردی ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف گیس قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دے چکا ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے سے سوئی گیس کمپنیوں کو 46 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے، آئی ایم ایف نے جولائی سے ستمبر گیس کمپنیوں کا 46 ارب کا نقصان ریکور کرنے کی تجویز دی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
