
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہوسکتی ہے اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب 7 ڈالر فی بیرل کی کمی سامنے آئی ہے جس کے بعد ملک میں 16 اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔
گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92 جبکہ عالمی منڈی میں 84 ڈالر پر آگئی ہے اور اس ریٹ کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قمیت میں 22 روپے کمی بنتی ہے جبکہ ڈیزل کی موجودہ قیمت میں بھی 20 روپے سے زائد کی کمی بنتی ہے۔
ڈالر ریٹ کے مطابق پاکستان میں فی بیرل تیل کی قیمت 26 ہزار 220 روپے ہے جبکہ 15 ستمبر کو 29 ہزار 898 روپے تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں 20 روپے سے زائد کی کمی ہو چکی ہے جبکہ دوسری جانب 23 دن پہلے درآمد کئے جانے والا پیٹرولیم مصنوعات کا اسٹاک بھی نکل چکا ہے۔
اگر حکومت نے ٹیکسز نہ لگائے تو عوام کو رواں ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News