خام تیل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
خام تیل کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔ خام آئل کے مستقبل کے سودوں میں 2.2 فیصد کمی ہوئی اور یہ 90.14 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوئے۔
جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 2.19 ڈالر یا 2.5 فیصد کم ہو نے کے بعد 85.89 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع پر قابو پانے کی کوششوں میں سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں، جس سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ کے بارے میں سرمایہ کاروں کے خدشات کم ہو گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اگر جنگ بندی ہو جاتی ہے تو پھر تیل کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ میں مزید کم ہو جائیں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
