Advertisement
Advertisement
Advertisement

سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

Now Reading:

سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی ریگل مارکیٹ میں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 5ہزار سے 15 ہزار تک کی کمی ہوئی ہے۔ 165 واٹ کے سولر پینل کی قیمت 16 ہزار 200 سے کم ہو کر10 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ 260 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت میں 6 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔ اس حوالے سے تاجروں کا کہنا ہے کہ 550 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت 48 ہزار400 سے کم ہو کر 33 ہزار روپے پر آگئی ہے۔

اس کے علاوہ سولر پینل کیساتھ 150 ایمپیئرکی بیٹری کی قیمت میں بھی 6 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں گزشتہ 2 سال کے دوران 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کے سولر پینلز درآمد کیے گئے ہیں۔

Advertisement

سستی شمسی توانائی کےاستعمال کو فروغ دینے کیلئے حکومت نے رواں سال فروری میں سولر امپورٹ پر تمام ٹیکسز ختم کیے تھے۔ جس کی وجہ سے سولر پینل کی قمیت فی واٹ 135روپے سے کم ہو کر 70 روپے فی واٹ ہوئی تھی۔

550 واٹ کا سولر پینل 75 ہزار سے کم ہو کر 34 ہزار روپے ہو چکا ہے۔ اب امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کے باوجود اکثرمارکیٹس میں قیمتیں فروری والی وصول کی جارہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر