Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ریکارڈ

Now Reading:

ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ریکارڈ
معاشی

اسلام آباد: رواں مالی سال ترسیلات زر، برآمدات، درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر محصولات، نان ٹیکس آمدنی اور مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بڑی صنعتوں کی پیداوار، اسٹاک ایکسچینج انڈیکس، اور ڈالر کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں رواں مالی ترسیلات زر میں 19.8 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے تین ماہ میں 7.9 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 6.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال برآمدات میں 5 فیصد اور درآمدات میں 23.8 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ گزشتہ سال 7.4 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں رواں سال 7 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔

معاشی آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں گزشتہ مالی کے مقابلے میں 58.1 فیصد کمی ہوئی جبکہ رواں مالی سال براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال اسٹیٹ بینک کے مالی ذخائر میں اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال سٹیٹ بینک کے مالی ذخائر 7 ارب ارب 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھے، تاہم رواں مالی سال 7 ارب 49 کروڑ ڈالر کے مالی ذخائر ریکارڈ کیے گئے۔

 رپورٹ میں کہا گیا کہ ایف بی آر محصولات میں 25 فیصد اور نان ٹیکس آمدنی میں 114.7 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ رواں مالی سال مالی خسارے میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17.6 فیصد اضافہ ہوا۔

علاوہ ازیں گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 25.1 فیصد مہنگائی ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 29 فیصد مہنگائی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں ڈالر کی قدر میں 59.02 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 2.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ رواں مالی سال کپاس کی پیداوار میں 126.6 فیصد اور چاول کی پیداوار میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔

معاشی آؤٹ لک رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ معیشت میں بہتری کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، آنے والے مہینوں میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہونے کا امکان ہے جبکہ روپے کی قدر میں بہتری اور مہنگائی میں بھی مزید کمی کا امکان ہے۔

پاکستان میں معاشی بحران کیسے پیدا ہوا؟

Advertisement

پاکستان میں حالیہ سیلاب کے تناظر میں ہنگامی امداد، بحالی اور تعمیرنو پر جنرل اسمبلی کو غیر رسمی بریفنگ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے اور پاکستان کو نقصانات کے ازالے کے لیے عالمی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔

   انہوں نے کہا کہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں بدترین معاشی بحران پیدا ہوا اور عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر