 
                                                      رواں مالی سال پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ
اسلام آباد: مالی سال 2023-24 کے دوران پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگیا ہے۔
واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں واپڈا پن بجلی گھروں نے نیشنل گرڈ کو 15ارب 2لاکھ یونٹ بجلی مہیا کی جبکہ پن بجلی کی یہ پیداوار گزشتہ سال کی نسبت ایک ارب 78 کروڑ 80لاکھ یونٹ زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق واپڈا پن بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 3 روپے 51پیسے فی یونٹ ہے، تاہم بجلی کی اضافی پیداوار سے قومی خزانہ کو تقریباً 50 ارب روپے کی بچت ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واپڈا کی پن بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت تقریباً 9 ہزار 500 میگاواٹ ہے، جبکہ واپڈا پن بجلی پاکستان میں سستی ترین اور ماحول دوست بجلی ہے۔
پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ واپڈا نیشنل گرڈ میں پن بجلی کی تناسب بڑھانے کے لئے متعدد منصوبے تعمیر کر رہا ہے، جس میں دیا مر بھاشا ڈیم، مہمند ڈیم، داسو اور تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ شامل ہے۔
واپڈا نے مزید کہا کہ زیر تعمیر منصوبوں کی 2029 تک مرحلہ وار تکمیل سے 10 ہزار میگاواٹ مزید پن بجلی حاصل ہوگی اور منصوبے مکمل ہونے پر سستی پن بجلی کی موجودہ صلاحیت دو گنا ہوجائے گی۔
18 جولائی 2023 کو دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتِ حال بہتر ہونے پر پن بجلی کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا تھا۔
آبی ذخائر کی سطح مزید بلند ہونے اور منگلا سے ارسا کا انڈنٹ بڑھنے سے پیداوار میں اضافہ ہوا جبکہ نیلم جہلم پروجیکٹ کی بحالی کے بعد پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ بھی ہو جائے گا۔
17 جولائی کو پیک آورز میں پن بجلی گھروں سے 7 ہزار 286 میگاواٹ بجلی بنی۔ پن بجلی کی گزشتہ روز کی پیداوار رواں سال کی حاصل سب سے زیادہ بجلی ہے۔
17 جولائی کو غازی بروتھا سے 1450 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی۔ منگلا سے 275 میگاواٹ اور چشمہ سے 147 پن بجلی نیشنل گرڈ کو فراہم کی گئی۔
واپڈا کے دیگر پن بجلی گھروں سے 386 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ واپڈا پن بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 3 روپے 51 پیسے فی یونٹ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 