
کپاس کی قیمت سے متعلق اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی اور توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث گزشتہ ہفتے پاکستان میں کپاس کی قیمتیں ایک ہزار500 روپے فی من مندے کے بعد 17ہزار روپے من تک گر گئیں۔
انہوں نے کہا کہ پھٹی کی قیمتیں ایک ہزار روپے مندے کے بعد7ہزار 500روپے فی چالیس کلو گرام تک گر گئی۔
احسان الحق نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں چار سال تک مزید توسیع کے فیصلے نے پاکستانی کاٹن مارکیٹ میں ٹھہراؤ پیدا کیا۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم نے کہا کہ کپاس کی قیمتیں جو پہلے 17ہزار روپے من سے بھی نیچے گر گئی تھیں اب دوبارہ مضبوط ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روئی اور پھٹی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے وفاقی حکومت نے ٹی سی پی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فوری طور پر کاٹن جنرز سے روئی کی خریداری شروع کرے جبکہ کاٹن کراپ اسسمنٹ کمیٹی کا جلاس بلا کر نیا پیداواری ہدف مختص کیا جانا چاہیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News