مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے ایک اور بُری خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے کل گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا جبکہ اجلاس میں ملک میں امن و امان اور معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے متعلق بھی ای سی سی کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی اور کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات کی بھی منظوری دی جائے گی۔
یاد رہے نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کی زیرِ صدارت ای سی سی کا اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اضافے سے گیس صارفین پر 395 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا، گیس ٹیرف میں تقریبا 200 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
