Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاور ڈویژن کا 2 ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

پاور ڈویژن کا 2 ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ
پاور پلانٹس

پاور ڈویژن کا 2 ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاور ڈویژن کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ شیئر پلان میں 2 ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کے دوران حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری نہیں کی جائے گی، پاور پلانٹ کی نجکاری کا پراسس نگران دور حکومت میں مکمل نہیں ہو سکتا۔

ذرائع کے مطابق پاور پلانٹس کی نجکاری نہ ہونے پر آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ میں سخت مطالبات کر سکتا ہے۔

ذرائع نجکاری کمیشن نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی تجویز تھی پاور پلانٹس کی نجکاری سے فارن ریزور میں اضافہ ہو گا، دونوں پاور پلانٹس کی نجکاری کا فیصلہ آئندہ منتخب حکومت کرے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کی کمنٹمنٹ تھی، آئی ایم ایف نے پاور پلانٹس سمیت حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کو جون تک پاور پلانٹس کی نجکاری کا پلان دیا گیا تھا جبکہ رواں مالی سال پاور پلانٹس کی نجکاری کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ نجکاری کمیشن کا ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری پر کام مکمل نہیں ہوسکا، تاہم آئی ایم ایف نے ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کا فوری مطالبہ کیا تھا۔

 آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا کہ پاور پلانٹس کی جون کے آخر تک نجکاری کی جائے۔ نجکاری کیے جانے والے پلانٹس میں حویلی بہادر شاہ اور بلوکی بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس شامل ہیں، دونوں پاور پلانٹس کی نجکاری آئندہ مالی سال میں کی جا سکتی ہے۔

اس حوالے سے نجکاری کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ دونوں پاور پلانٹس مسلم لیگ ن کے دور میں لگائے گئے تھے، دونوں پاور پلانٹس دوہرے ایندھن پر بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

حکام نے مزید کہا تھا کہ ایل این جی کی قلت پر پاور پلانٹس سے ڈیزل سے بجلی پیدا کی جا سکتی ہے، پاور پلانٹس کی نجکاری سے بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہو سکتا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر