
کپاس کی قیمت سے متعلق اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اس سال کپاس کی دگنی پیداوار متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپاس کی فی من قیمت 8500 روپے مقرر کی گئی ہے، کپاس کی پیداوار سے پنجاب کی ترقی منسلک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے خصوصی توجہ دی گئی، وفاق نے یہ وعدہ کیا تھا کہ 8500روپے فی من خریدے گا۔
نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر کے مطابق قیمت گرنے سے کاشتکاروں کو نقصان ہو رہا ہے، ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اعلان کردہ نوٹیفکیشن پر قائم رہے، وفاق 8500 روپے فی من کے حساب سے کاشتکار سے کپاس خریدنا شروع کرے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News