Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی آر اور نادرا کا ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

Now Reading:

ایف بی آر اور نادرا کا ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق
ایف بی آر

ایف بی آر اور نادرا کا ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے درمیان ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

اس حوالے سے ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ نادرا اور ایف بی آر کے حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی تکنیکی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کی سربراہی چیئرمین نادرا کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ارکان میں چیف پراجیکٹ آفیسر نادرا سمیت نادرا کے دو سینئر افسران شامل ہوں گے جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں سی ای او پرال اور دو سینیئر افسران ایف بی آر سے شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ کمیٹی میں نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن اور نان فائلر کے ٹیکس پروفائل کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر اور نادرا ٹیکس دہندگان کی اصل آمدن کا جائزہ لیں گے اور ان کے درمیان ڈیٹا کا بھی تبادلہ کیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ٹیکس کی شرحوں میں اضافے کے بارے میں ابھی کوئی پیشگوئی نہیں کی جاسکتی، آئی ایم ایف پاکستان کے لئے ٹیکس، نجکاری اور انرجی کی قیمتوں میں اضافے کی کوئی حد مقرر نہیں کررہا، پاکستان کو نجکاری کے عمل میں کسی اثاثے کی فروخت یا اس کے بند کرنے پر کوئی مشورہ نہیں دیا جارہا، یہ کام حکومت کا اپنا ہے۔

آئی ایم ایف کے ذرائع نے بتایا تھا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں کو خساروں کے پیش نظر تبدیل کیا جائے گا، قیمت بڑھانے پر کوئی حد مقرر نہیں، ٹیکس میں اضافہ کرنے کیلئے جی ڈی پی کے 0 اعشاریہ 4 فیصد ٹاسک دیا، ایف بی آر نے گزشتہ مالی سہ ماہی میں ٹیکس محصولات میں بہتری دکھائی، ٹیکس کی بہتری کا عمل جاری رکھنا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا پاکستان کے لئے پیکج پر کام جاری ہے، آئندہ پیکج کے لئے درکار اقدامات کی فہرست تیار کی جارہی ہے، اس موضوع پر جلد حقائق سامنے آئیں گے، پاکستان کے نئے پیکج کے لئے استعداد کے بارے میں موصول شدہ ڈیٹا پراسس کیا جارہا ہے، کچھ اقدامات پیکج پر کام شروع ہوتے ہی لینا لازمی ہوگا۔

بعدازاں انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے جبکہ ایگزیکٹو بورڈ کے ایجنڈے میں پاکستان کا کیس شامل ہونے کا بھی امکان ہے۔

آئی ایم ایف بورڈ اجلاس سے قبل فنانسنگ کی ضروریات لازمی قرار دیا گیا ہے، پاکستان کو ایگزیکٹو بورڈ منظوری کے بعد 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط ملے گی۔

رواں مالی سال کے دوران پاکستان کو 25 ارب ڈالر فنانسنگ کی ضرورت ہے، خلیجی دوست ملک سے 1 ارب ڈالر، ایگزم بینک سے 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے جبکہ چین نے 2 سال کیلئے مزید قرض رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ڈیجیٹل مارکیٹس، پراپرٹی اور ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

Advertisement

گردشی قرضے میں اضافہ روکنے کیلئے آئندہ بھی بجلی اور گیس ٹیرف بڑھانا ہوگا، عام انتخابات سے قبل نگران حکومت فروری میں نئے قرض پروگرام پر بات کر سکتی ہے، نگران حکومت آنے والی حکومت کیلئے معاشی حکمت عملی پر مبنی بلیوپرنٹ تیار کرے گی۔

یاد رہے کہ رواں مالی سال مزید 10 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، مہنگائی میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کو سخت مانیٹری پالیسی کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ آئی ایم ایف کو مارکیٹ کے مطابق ایکسچینج ریٹ برقرار رکھنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر