
پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق اہم خبر آگئی
نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف سے محروم رکھا، حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایک بار پھر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن بڑھا دیے۔
تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول پر پٹرولیم لیوی کی شرح برقرار رکھی گئی ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ ڈیزل پر لیوی کی شرح میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا، پیٹرول پر او ایم سی مارجن 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے 7.87 روپے کردیا اور پیٹرول پر ڈیلر مارجن بھی 41 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا جس کے بعد 8.64 روپے مقرر کیا گیا۔
اس کے علاوہ پیٹرول پر 60 روپے فی لیٹر لیوی برقرار ہے جبکہ ڈیزل پر بھی تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی شرح 8.12 روپے مقرر کی گئی۔
دستاویز کے مطابق ڈیزل پر ڈیلر مارجن 41 پیسے بڑھا کر 8.64 روپے مقرر کریے گئے جبکہ ڈیزل پر لیوی کی شرح میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد 60 روپے فی لیٹر مقرر کردیے گئے۔
پیٹرول کی قیمتیں برقرار
گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا تھا جس کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا، تاہم نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ شب 12 بجے سے اگلے 15 دن کے لیے ہوگا۔
قیمتوں کے حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لٹر قیمت 283 روپے 38 پیسے برقرار رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت بھی 303 روپے 18 پیسے برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے کی کمی کی گئی۔
یاد رہے کہ روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ سے یکم نومبر سے ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کی مزید کمی متوقع ہے، اگر نگران حکومت پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ نہیں کرتی تو ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں تقریباً 5 سے 6 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ پیٹرول تقریباً 18 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔
اس کی بنیادی وجہ گزشتہ 15 روز میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریباً 3 روپے کا اضافہ ہوا، اس دوران عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی اوسط قیمت میں تقریباً 1.3 ڈالر فی بیرل کمی بھی آئی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 3.5 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا۔
واضح رہے کہ نگران حکومت نے 15 اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News