
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 15 نومبر سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 16 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 15 نومبر کو وزارت پیٹرولیم کو بھیجے گی جس کے بعد نگراں وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News