
بھاری بجلی بل ادا کرنے والے صارفین کیلئے مزید مشکلات
اسلام آباد: بجلی کے بھاری بھر کم بلوں کے بوجھ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھاری بھرکم بجلی بلوں سے پریشان عوام کے لئے بجلی فی یونٹ 3 روپے 53 پیسے تک مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
فیول پرائس اور بقایاجات کی مد میں سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی، تاہم قیمتوں میں اضافہ اکتوبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ماہ اکتوبر کیلئے پیداواری لاگت کے مطابق ایف سی اے کا اضافہ 36 پیسے ہے، درخواست میں 3 روپے 16 پیسے بقایاجات کی مد میں شامل کیے گئے جبکہ فیول پرائس کی مد میں بقایاجات مجموعی طور 28 ارب سے زائد ہیں۔
ایف سی اے اور بقایاجات کا مجموعی طور پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، تاہم نینشل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گا۔
یاد رہے کہ 10 نومبر 2023 کو نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی صدارت میں ای سی سی کے ہونے والے اجلاس میں کے الیکٹرک کیلئے یکساں ٹیرف کے تحت کراچی والوں کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ صارفین سے 46 پیسے فی یونٹ کی اضافی وصولیاں آئندہ 3ماہ میں کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News