Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی کی قیمت سے متعلق بڑی خبر

Now Reading:

چینی کی قیمت سے متعلق بڑی خبر
چینی

چینی کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد شوگر ڈیلرز نے ہڑتال ختم کر دی۔

کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے شوگر ڈیلرز کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلرز کی چینی سے لوڈ گاڑیوں کو مختلف ناکوں پر روک کر تنگ کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے انہوں نے چینی کی لوڈنگ بند کر دی اسی تناظر میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا گیا اب تاجروں کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں چینی کی قیمت 200 روپے سے کم ہو کر 140 روپے تک آجائے گی، عوام کو ریلیف دینے کے لئے سستے بازار بھی لگائے جائیں گے آئندہ سے انسداد اسمگلنگ کے لئے گڈز ٹرکوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر رہے ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر شوگر ڈیلرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہڑتال ختم کردی اور چینی کی لوڈنگ شروع کر دی ہے، ڈیلرز کے پاس پرمٹ،این اوسی اور لیگل دستاویزات ہونے کے باوجود ان کے چینی کے ٹرکوں کو سکھر کسٹم نے روک رکھا تھا ایک سے دو دنوں میں چینی کا ریٹ 140 روپے فی کلو پر لائیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
سونا ہوا مزید مہنگا، قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر