
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری؛ معروف کارساز کمپنی کا اہم اعلان
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف کار ساز کمپنی ’انڈس موٹر کمپنی‘ مقامی سطح پر تیار کی گئی پہلی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی منظر عام پر لے آئی ہے جس کا نام ’’کرولا کراس‘‘ رکھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹیوٹا نے اپنی پہلی مقامی سطح پر اسمبل کی گئی گاڑی ’’کرولا کراس‘‘ کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں متعارف کروائی۔
تقریب میں حکومتی ، کاروباری اور ٹیوٹا کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈس موٹر کمپنی کے چیئرمین محمد علی نے اپنے تمام سٹیک ہولڈرز کا تعاون پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ جاپان کی گہری دوستی پر بھی روشنی ڈالی۔
ٹویوٹا کی ایمرجنگ مارکیٹ کمپیکٹ کار کمپنی کے صدر اور ٹویوٹا ڈائی ہاٹسو انجینئرنگ اینڈ مینوفیکچرنگ کے ایگزیکٹو نائب صدر یوشیوکی تاکائی نے ایشیائی ممالک میں صارفین کے HEV کا انتخاب کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر روشنی ڈالی۔
ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کو امید ہے کہ پاکستانی صارفین دیگر مارکیٹوں کی طرح ’کرولا کراس ایچ ای وی کو ایک پرکشش، موثر اور پرجوش گاڑی کے طور پر پسند کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News