Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوئی سدرن نے بھی گیس کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کردیا

Now Reading:

سوئی سدرن نے بھی گیس کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کردیا
گیس

سوئی سدرن نے بھی گیس کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: سوئی ناردرن کے بعد سوئی سدرن نے بھی گیس کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں 226 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگ لیا، تاہم سوئی سدرن کی جانب سے یہ اضافہ یکم جولائی سے مانگا گیا ہے۔

سوئی سدرن نے گیس میں اضافے کی درخواست جمع کرا دی ہے، درخواست رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات کی مد میں دی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کا رواں مالی سال 47 ارب 77کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ ہے جبکہ بلوچستان میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 95 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو لگایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاگت مد میں 150روپے 67 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگے گئے ہیں۔

Advertisement

سوئی سدرن کی موجودہ اوسط گیس کی قیمت 1470روپے 21پیسے ہے جبکہ کمپنی نے نئی اوسط گیس کی قیمت 1696 روپے 39 پیسے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ سوئی سدرن کی درخواست کی 18 دسمبر کو کراچی میں سماعت ہو گی۔

اس سے قبل سوئی ناردرن نے گیس 1715 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی تاہم اوگرا سوئی ناردرن کی درخواست پر سماعت 11 دسمبر کو کرے گا۔

سوئی ناردرن نے گیس کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی2023 سے مانگا ہے، درخواست 2023-24 کی آمدنی ضروریات میں کمی کو پورا کرنے کیلئے دائر کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مالی سال2023-24 کیلئے 181 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ روپے کمی کا تخمینہ ہے، گیس کی قیمت 2961 روپے 98 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے، گیس کی موجودہ قیمت 1246 روپے 49 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

بعدازاں نگران وزیر توانائی محمد علی نے صارفین کو خبردار کیا تھا کہ موسم سرمامیں گیس مہنگی ہونے کے ساتھ صرف 8 گھنٹے کے لئے فراہم کی جائے گی، صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں گیس ملے گی تاہم سردیوں میں 8 گھنٹے گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا مزید مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر