کمی کے بجائے اضافہ؛ تشویشناک خبر آگئی
خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں 1 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 71 سینٹ یا 0.89% اضافے کے ساتھ 80.10 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 81 سینٹ یا 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 74.70 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
حوثی عسکریت پسند گروپ کی طرف سے کیے جانے والے جہازوں پر حملوں کی وجہ سے مزید بحری جہاز بحیرہ احمر سے گریز کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
