آئل ریفائنریز کی جانب سے حکومتی فنانشنل کنسلٹنٹ کی رپورٹ کو مسترد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی محمد علی اور ریفائنریز کے سربراہان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آئل ریفائنریز کی جانب سے حکومتی فنانشنل کنسلٹنٹ کی رپورٹ کو مسترد کیا گیا۔
حکومت نے ریفائنریز کے تحفظات پر فنانشنل کنسلٹنٹ کو نئی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
نئی ریفائنری پالیسی میں ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر اختلافات ہیں۔
ایف بی آر کی ڈیم ڈیوٹی کی رقم پر کٹوتی پر ریفائنریز نے تحفظات کا اظہار کیا، کسی بھی تنازعے پر سیکرٹری پیٹرولیم کے ثالث ہونے پر بھی ریفائنریز کا اعتراض ہے۔
پالیسی میں نجی آڈٹ فرم کو کنسلٹنٹ تجویز کیا گیا ہے، پاکستان آئل ریفائنری پالیسی کے مسودے پر اب تک صرف ایک ریفائنری نے دستخط کئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
