پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق عوام کے لئے بُری خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 48 گھنٹے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGC) نے ہفتے کے روز کراچی میں صنعتوں اور کمبائنڈ نیچرل گیس (CNG) اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی کے شیڈول کا اعلان کیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) کو گیس کی سپلائی میں کمی کا سامنا ہے، گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث صنعتی اور سی این جی کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
ایس ایس جی کی ترجمان کے مطابق تمام صنعتیں صنعتی پاور جنریشن یونٹس بند رہیں گے جبکہ سی این جی اسٹیشن 2 دن تک بند ہیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ سندھ کے تمام سی این جی اور ایل این جی اسٹیشنز ہفتہ 6 جنوری صبح 8 بجے سے پیر 8 جنوری صبح 8 بجے تک 48 گھنٹے بند رہیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ صنعتی اور سی این جی کو گیس کی بندش ایس ایس جی سی کے سٹم میں گیس کی سپلائی کی کمی کی وجہ سے ہے، بندش اوگرا اور ای سی سی کے منظور شدہ سیکٹر دار گیس لوڈ مینجمنٹ پلان سے منظور شدہ صنعتی صارفین کے لیے ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ گیس تعطیل کی مدت کی خلاف ورزی کرنے والے صنعتی یونٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، خلاف ورزی پر گیس کی سپلائی کم از کم 7 دنوں کے لیے منقطع کردے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News