Advertisement
Advertisement
Advertisement

“آئی ایم ایف پالیسیوں کا بروقت نفاذ اہم ہیں جس سے پیچھے ہٹنے کی کوئی گنجائش نہیں”

Now Reading:

“آئی ایم ایف پالیسیوں کا بروقت نفاذ اہم ہیں جس سے پیچھے ہٹنے کی کوئی گنجائش نہیں”
آئی ایم ایف

“آئی ایم ایف پالیسیوں کا بروقت نفاذ اہم ہیں جس سے پیچھے ہٹنے کی کوئی گنجائش نہیں”

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پالیسیوں کا بروقت نفاذ اہم ہیں جس سے پیچھے ہٹنے کی کوئی گنجائش نہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی گئی ہے جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی سرگرمیاں مستحکم ہوئی ہیں،پاکستان کی آؤٹ لک اب بھی چیلنجنگ ہے اور درست پالیسیوں کے نفاذ کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف پالیسیوں کا بروقت نفاذ اہم ہیں جس سے پیچھے ہٹنے کی گنجائش نہیں۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کی شرح نمو رواں سال 2 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ مہنگائی جون 2024 تک 18.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ مالی ذخائر دسمبر 2023 میں بڑھ کر 8.2 ارب ڈالر ہوگئے جو جون میں 4.5 ارب ڈالر تھے، مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

Advertisement

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان نے بجلی اور گیس کے نرخوں کے حوالے سے چیلنجنگ اقدامات کیے ہیں، نادار طبقے کو مہنگائی متاثر کیا ہے اسٹیٹ بینک مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرے۔

آئی ایم ایف نے اعلامیے میں مزید کہا کہ روزگار کے مواقع اور سماجی تحفظ کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات اور انسداد بدعنوانی کے اداروں کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔

گزشتہ روز آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی تھی، تاہم اس سے قبل اقتصادی جائزے کی تکمیل پر اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا، پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر