مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 29 روپے فی کلو مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 392 روپے فی کلو جبکہ پرچون میں فی کلو قیمت 407 روپے ہو گئی ہے۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 42 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس سے گوشت 590 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے انڈے 382 روپے درجن ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News