
جعلی نوٹوں پر اسٹیٹ بینک کا موقف سامنے آگیاق
ڈائریکٹر فنانس قادر بخش کہتے ہیں کہ ملک میں سب سے زیادہ 1 ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں۔
ڈائریکٹر فنانس اسٹیٹ بینک قادر بخش کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو سالوں میں ملک بھر سے جعلی نوٹوں کے 20 ہزار کرنسی نوٹ پکڑے گئے ہیں جب کہ ایف آئی اے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادراوں نے رواں سال 25 ہزار مختلف مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کو جمع کرائے ہیں۔
ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مخلتف بینکوں سے مجموعی طور پر 35 ہزار کی تعداد میں جعلی کرنسی نوٹ رواں برس جمع کرائے گئے ہیں۔
قادر بخش کہتے ہیں کہ گزشتہ دو سالوں میں جعلی نوٹوں کی تعداد تقریباً برابر رہی ہے اور جعلی نوٹوں میں 60 سے 70 فیصد نوٹ 1 ہزار روپے کا پکڑا گیا ہے۔
ڈائریکٹر فنانس اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک سال سے کسی بھی اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ کی شکایت مرکزی بینک کو نہیں کی گئی۔ اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ کے حوالے سے ای میل ایڈریس دیا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بینک کے اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلتا ہے تو اس پرکرنسی نوٹ مالیٹ کا 100 فیصد جرمانہ کیا جائے گا جب کہ بینکوں کو اے ٹی ایم مشین میں ڈالے گئے نوٹ کی سی سی ٹی وی ویڈیو 90 دن تک رکھنا لازم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News