متحدہ عرب امارات کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیے جانے کا امکان
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے رواں ہفتے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض 1 سال کیلئے مؤخر کیا جائے گا جبکہ یو اے ای کو 1 ارب ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد منافع ادا کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی قرض رول اوور کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے، وزارت خزانہ حکام رواں ہفتے کے دوران 2 ارب ڈالر قرض مؤخر ہونے کیلئے پرامید ہیں۔
چند روز قبل پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم اس حوالے سے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا تھا، یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض جنوری میں میچور ہو رہا تھا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا تھا کہ یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ اسٹیٹ بینک میں رکھوائے گئے، ایک ارب ڈالر 17 جنوری اور ایک ارب ڈالر 23 جنوری کو میچور ہو رہے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایک ارب ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد شرح سود عائد ہے، یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا ڈیپازٹ جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
