Advertisement
Advertisement
Advertisement

بینک صارفین کیلئے اہم خبر؛ اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

Now Reading:

بینک صارفین کیلئے اہم خبر؛ اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

رمضان میں بینکوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ اعلان ہوگیا

اسٹیٹ بینک نے بینک صارفین کیلئے اہم اعلان کر دیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے پریس کانفرنس کے دوران معاشی اعدادوشمار کا جائزہ لیتے ہوئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے۔

   گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق  شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کمی کے بعد 0.7 فیصد پر آگیا جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ2022 میں 17ارب ڈالر تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت زرمبادلہ ذخائر8.3 ارب ڈالر ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ ایکسٹرنل اکاؤنٹ کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق پچھلے6 ماہ میں ہمارے ریزرو بڑھ گئے ہیں، تمام قسم کی ادائیگی کے باوجود ہمارے ذخائر 4 ملین اضافے سے 8 ارب ڈالر ہیں، حکومتی اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 0.7 فیصد تک کم ہوا ہے۔

Advertisement

جمیل احمد نے کہا کہ مئی 2023 میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر تھی، اب آہستہ آہستہ کمی آنا شروع ہوئی ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح 29 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارچ کے بعد سے قوی امید ہے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آئے گی، اور سال 2024 کے اختتام تک مہنگائی کی شرح 23 سے 25 فیصد رہے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پہلے ہم نے20 سے 22 فیصد مہنگائی کا تخمینہ لگایا تھا، انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت میں اب بہتری ہورہی ہے، انڈسٹری کی جانب سے معاشی سرگرمیوں کو مثبت لیا ہے، رواں مالی سال معاشی نمو 2 سے 3 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر